پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا سوچا تھا، تاہم اب ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹی 20 کرکٹ کو اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتے ہیں اور فی الحال کھیل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔