مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکیکی آبادی بسم اللہ کالونی میں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بیوی کی فائرنگ کی زد میں آ کرپڑوسی کا6 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر خاتون سمیعہ نے اپنے شوہر لیاقت پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران گولی پڑوسی منیر کے 6سالہ بیٹے عبدالہادی کو جا لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے سے لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا۔?واقعے کے بعد سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔