بلاول بھٹو زرداری قصور روانہ، سیلاب متاثرہ علاقوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو زرداری قصور روانہ، سیلاب متاثرہ علاقوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس سے قصور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی کاشتکاروں سے ملاقات کریں گے۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔