ملک میں سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ‘ مصطفی نواز کھوکر

اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں نے 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کی آزادی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جس ادارے کے باہر ہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں یہ انصاف دینے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، آج اسی ادارے کے ججز خطوط لکھ رہے ہیں کہ عدلیہ آزاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سیاستدانوں کے خلاف ناانصافیوں میں ججز کا کردار رہا۔ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو ایگزیکٹو کا ایک ذیلی ادارہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے