مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث 3ٹرینیں معطل

 لاہور (آئی این پی )پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کم تعداد کے باعث 3ٹرینیں معطل کردی۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سیکوئٹہ بولان میل آج منسوخ رہیگی،کراچی سے پشاور خوشحال خان خٹک ایکسپریس   معطل  کردی  گئی  ۔کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس 6ستمبر تک معطل رہے گی ۔ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ کراچی سے سیالکوٹ علامہ اقبال ایکسپریس1گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو ئی ،کراچی سے راولپنڈی پاکستان ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے جبکہکراچی سے لالہ موسی ملت ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر کے بعد  روانہ ہوئی ۔