اسلام آباد (آئی این پی)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12 لاکھ پائونڈ) امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80 لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔نئی امداد سندھ میں غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز) کو فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ قبل از وقت وارننگ سسٹمز اور کمیونٹی انخلا، فوری امداد کے مستحق کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری سامان اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کی پیشگی فراہمی، اور انخلا مراکز کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدامات زندگی بچانے کے لیے نہایت اہم ہیں، ان کا مقصد آفت آنے سے پہلے برادریوں کو محفوظ بنانا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سندھ کے پاس تیاری کرنے اور آنے والے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک نہایت اہم وقت ہے