سٹیٹ بینک کے ذخائر 28 ملین ڈالر اضافے سے 14.30 ارب ڈالر ہو گئے:رپورٹ
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے مجموعی زرِمبادلہ کے سیال ذخائر 29 اگست 2025ء کو 19,659.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ذخائر کی تفصیلات میں مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے اعداد و شمار شامل ہیں۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر 14,302.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 28 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 5,357.0 ملین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی سیال ذخائر کی مالیت 19.65 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی، جو پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن میں معمولی بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔