شاہدرہ: شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

شاہدرہ: شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

لاہور: شاہدرہ میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سے 43 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون کو مبینہ طور پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 43 سالہ صائمہ کے نام سے کی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا جبکہ مبینہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔