سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہسپتال کادوورہ ،بجلی کی تاریں ٹھیک کرادیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتالکوٹلی ستیاں میں سہولیات کاجائزہ لیا کیا۔ مریضوں سے فیڈ بیک لیا۔ہسپتال کے زیر تعمیر پورشن میں بجلی کی تاریں خطرناک حالت میں پائی گئیں جس پرایکسین،ایس ڈی او بلڈنگ، سب انجینئر اور دیگر افسروں کو بلا کر سر زنش کی گئی اور بجلی کی اوپن تاروں کو فوری طور پر ٹھیک کرا دیاگیا۔ ٹیم نے اپنی نگرانی میں کوٹلی ستیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ڈیپ کلیننگ بھی کرائی۔