سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )کچی شراب پینے سے2افراد ہلاک ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ بوتھ میں شراب پینے سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس کے باعث دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم چار وں افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔