شکرگڑھ میںچھت کے اوپر دھان کی پرالی والے کمرے میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس گئے
نارووال(خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ کے محلہ قاسم پورہ میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے علاقہ قاسم پورہ میں چھت کے اوپر دھان کی پرالی والے کمرے میں آگ لگنے سے دو کمسن بھائی تین سالہ شعبان ،چار سالہ ولید زندگی کی بازی ہار گئے۔دونوں معصوم بچے چھت کے اوپر بنے ہوئے کمرے کے اندر پڑی ہوئی پرالی کو کھیلتے ہوئے آگ لگا بیٹھے پھر اسی میں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک واقعی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔