بسنت 10 کے بجائے 3دن منانے پر غور

 تاریخ پر تذبذب برقرار، پھر تبدیلی کا امکان، مارچ میں بسنت منانے پر مشاورت مکمل ،اعلان کسی بھی وقت متوقع 
لاہور(خصوصی رپورٹ)بسنت 2027 کے انعقاد کی تاریخ پر تذبذب تاحال برقرار ہے، انتظامیہ نے ایک بار پھر بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخ کے حوالے سے حکام کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے جس کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت 10 دن کے بجائے اَب صرف 3 دن تک منانے کی تجویز ہے جبکہ جنوری یا فروری کے بجائے رمضان المبارک کے فوری بعد مارچ میں بسنت منائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔