پولیس اہلکار علی حیدر، برخاست شدہ اہلکار راحت علی اور ساتھی گھروں میں وارداتیں کرتے تھے
رضا، خرم اور سلیمان آن لائن خریداری پر ڈسکاونٹ دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو بلاتے اور ویڈیو بنا لیتے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر نے پریس کانفرنس کے دوران چوھنگ اور نواب ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائیوں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ایس پی صدر کے مطابق چوھنگ پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار علی حیدر، برخاست شدہ اہلکار راحت علی اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیملزمان سے لوٹی گئی گاڑی، کروڑوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔اسی طرح نواب ٹاؤن پولیس نیہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا ہیاس گروہ کے ارکان میں رضا، خرم اور سلیمان شامل ہیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان آن لائن خریداری پر ڈسکاونٹ دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو اپنے پاس بلاتے تھے، بعد ازاں ان کی برہنہ ویڈیوز بنا کر تشدد کرتے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیتے تھیگرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس کو مزید انکشافات کی توقع ہے۔