ٹریفک حادثے میں 6 خواتین زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 خواتین زخمی ہو گئیں۔پولیس کے مطابق فیکٹری کی بس نے ایک رکشہ کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 6 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔زخمی خواتین کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو خواتین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی