لاہور کالعدم ٹی ایل پی کے گذشتہ انتخابات کے امیدوارجماعت سے دستبردار

 ریاست کو خطرہ ہو گا تو سیاست کا کوئی فائدہ نہیں ،  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا  چاہتے ہیں
 غیر معمولی صورتحال میں  ٹی ایل پی کا حتجاج ہر گز مناسب نہیں تھا :  بیرسٹر عثمان  خضر مانگٹ  
 لاہور(آن لائن)   لاہور کالعدم ٹی ایل پی کے گذشتہ انتخابات  کے امیدواروں  نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ  ریاست پر حملہ کرنا کسی طور پر جائز نہیں ۔  ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہوسکتی ۔ جماعت کا پرتشدد رویہ نا قابل قبول ہے ۔  لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں ۔   مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو  ے سابق ٹی ایل پی امیدوار بیرسٹر عثمان  خضر مانگٹ  نے کہا  غیر معمولی صورتحال میں  ٹی ایل پی کا حتجاج ہر گز مناسب نہیں تھا ۔ ریاست پر حملہ کر کے کوئی  سیاست نہیں کر سکتا ۔  پر تشدد مظاہرے کی شدید  مذمت کرتے ہیں ۔  مسلح جتھوں نے ریاست کو نقصان  پہنچایا ۔  انہوں نے کہا  ریاست کو خطرہ ہو گا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں      میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتا ہوں ۔ یہی  وجہ ہے کہ ٹی ایل پی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔   ٹی ایل پی کے ایک اور سابق امیدوار  نے کہا کہ ہمارے لئے پاستان پہلے ہے  ۔  میرا  پہلے بھی   تحریک لبیک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں  تھا اور  نہ اب ہے ۔ میں نے صرف جماعت کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا ۔  لیکن  اس جماعت کے ریاست مخالف روئیے نے  مجھے اس کے ساتھ ہر وابستگی ختم کرنے پر مجبور  کیا ۔  سابق  امیدوار  شیخ حبیب انجم   ایڈوکیٹ نے کہا کہ  سب  سے پہلے پاکستان  کے موقف کی حمائت  کرتے ہیں ۔ ریاست  پر حملہ آور ہونے والی  ٹی پی ایل  سے اپنے گروپ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں ۔