ضروری دوائوں پر حکومتی کنٹرول ختم نہیں ہوا، حکومت جو بھی ہدایت کرے گی عمل کیا جائیگا:ڈاکٹر عبید اللہ
اسلام آباد (آئی این پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں50 فیصد ادویات کی قیمتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا تاہم ضروری ادویات کی قیمتوں پرحکومتی اختیار ختم نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عبید اللہ نے کہا کہ ضروری ادویاتکی قیمتوں پرحکومتی اختیار ختم نہیں ہوا۔ 50 فیصد دوائیں ڈی ریگولیٹ ہونے سے قمیتیں طے کرنے کا اختیار کمپنیوں کو مل گیا۔سربراہ ڈریپ نے کہا 100 ادویات کا سروے مکمل کرلیا۔ حکومت جو بھی ہدایت کرے گی فوری عمل کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں مزید دواں کی قیمتوں کا سروے کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ کہا مارکیٹ میں دستیاب مزید دوائیں مہنگی ہونے کا سروے کریں گے۔