امریکہ میں صدر کے الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا

امریکہ میں صدر کے الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا

ویب ڈیسک: : امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ ڈے کی پولنگ بیشتر ریاستوں مین شروع ہو چکی ہے

۔ نیو یارک، مشی گن اور  کئی دوسری ریاستوں میں ابھی ابھی پولنگ شروع ہوئی ہے۔ یہ وہ ریاستوں ہیں جہاں سورج سب سے بعد میں طلوع ہوتا ہے۔ امریکی اپنے نئے صدر کے  انتخاب میں حصہ ڈالنے کےلیے ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشنوں کی طرف جا رہے ہیں۔ نائب صدر کمیلا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن کی "میدان جنگ کی ریاستوں" سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فتح کے راستے میں اہم ثابت ہوں گی۔