علامہ طاہر اشرفی نے استقبال کیا ، فلسطینی وفد کل چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریگا
اسلام آباد(آئی این پی) مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد قاضی القضا ڈاکٹرمحمود اور امام مسجد ابراہیمی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ۔ رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد قاضی القضا ڈاکٹرمحمود اور امام مسجد ابراہیمی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں ۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل اور کوآرڈینیٹر بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی وفد کا استقبال کیا۔مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد نے کہا کہ اہل فلسطین اور پاکستان کی محبت لازوال ہے، پاکستان آ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔مفتی اعظم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، فوج اور عوام کی فسلطین کی حمایت کبھی فراموس نہیں کر سکتے۔ صدر، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے فلسطین کے موقف کی حمایت پر ان کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ فلسطینی وفد چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچا ہے۔ کانفرنس کل 6 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔مفتی اعظم فلسطین صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر حکومتی حکام اور اعلی رہنماں سے ملاقات کریں گے۔