بتدائی جانچ کے بعد30 نئی انکوائریز کی منظوری ، ، 8 گرفتاریاں کی گئیں جن میں عوامی فراڈ اور اہم نوعیت کے مقدمات شامل ہیں
لاہور(خصوصی رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے یکم جنوری سے 30 اپریل 2026 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں دورانِ مدت کی اہم انفورسمنٹ کارروائیوں، کیسز کی پیش رفت ،ریکوری اور ریلیف کے اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔اس عرصہ میں تمام نتائج ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مرزا فاران بیگ کی نگرانی اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کیوڑن اور ہدایات کے مطابق حاصل کئے گئے۔ 2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران نیب لاہور نے 4020 عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی۔ ابتدائی جانچ کے بعد30 نئی انکوائریز کی منظوری دی گئی، جو کیسز کی قانونی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس عرصے میں 8 گرفتاریاں کی گئیں جن میں عوامی فراڈ اور اہم نوعیت کے مقدمات شامل ہیں، جبکہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی میں چار ماہانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔کرپشن کے مقدمات کی قانونی کاروائی کے دوران 13جائیدادیں عدالتی احکامات کے تحت منجمد کی گئیں تاکہ ان کی غیر قانونی منتقلی یا فروخت کو روکا جا سکیاسی دوران نیب لاہور نے 3,527 کنال سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کراکے سرکاری ریکارڈ میں منتقلی (میوٹیشن) مکمل کی، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 111.7 ارب روپے ہے۔ یہ اراضی لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور جھنگ کے اضلاع میں واقع ہے۔ بحال کرائی گئی اراضی کو باقاعدہ طور پر ریاستی ملکیت کے تحت محفوظ کرتے ہوئے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔دھوکہ دہی کے مقدمات میں اس مدت کے دوران977 متاثرہ افراد کو رقوم کی ادائیگی کی گئی، جنہیں تصدیق شدہ کلیمز کے تحت 257 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ مزید برآں نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں 617 ملین روپے کی ریکوری حاصل کی۔نیب لاہور نے تعلیمی اداروں میں 03 آگاہی سیمینارز منعقد کیے جن کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا اور شکایات کے نظام سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس کے علاوہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے لیے 10 تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن سے ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ ہوا۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مرزا فاران بیگ کی نگرانی میں نیب لاہور عوامی وسائل کی بازیابی اور شکایات کے بروقت ازالے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔