بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ملاقات کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے، جس میں سید نوید قمر، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں وفاقی بجٹ کے معاملات اور ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جہاں اس اہم ملاقات میں مختلف مسائل پر بات چیت کی جائے گی، جس کا ملکی سیاست اور معیشت پر اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔