چوہنگ : 1979خواتین پولیس افسروں کی پاسنگ آئوٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں تربیتی کورسز مکمل کرنے والی 1979 خواتین پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس افسران سے خطاب کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 1487 لیڈی ایگزیکٹو پولیس، 255 ٹریفک اسسٹنس، 134 پی ایچ پی اور 103 ایس پی یو لیڈی پولیس افسران شامل تھیں۔ پاسنگ پریڈ کی تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی (ستارہ شجاعت) معین حبیب خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاس آوٹ ہونے والی خواتین پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی سنگل کمانڈ سول فورس ہے۔ شجاعت اور بہادری کی پیکر پنجاب پولیس کو ہر لمحہ نئے چیلنجز کا سامنا