فرار کی کوشش کرنیوالے 3 مشکوک پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے گجومتہ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک ملزمان کو گرفتار، کرکیاسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہونیکی کوشش کی تعاقب کے بعد نشتر کالونی سے راؤنڈ اپ کرلیاملزمان کے قبضہ سے پستول، گولیاں،موٹر سائیکل اورموبائل برآمد کرلیاگرفتار ملزمان ذیشان،فیضان اور اسد ریکارڈ یافتہ ہے مزید تفتیش کیلئے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے