پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے :اشرفی

کوئٹہ  (خصوصی رپورٹ) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے۔کوئٹہ میں قومی پیغام امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ نیوز کا نفرنس  میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں، قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مساوات اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے زور دیا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ کیا، ہمیں حکام  کی جانب سے بریفنگ دی گئی، ہماری وزیرِ اعلی، گورنر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے