لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج نادر آباد پولیس نے پتنگ فروش کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدائیت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران چوکی انچارج نادر آباد پولیس نے ملزم عمر شہباز سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 پتنگیں، 3 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے پشاور سے بذریعہ آن لائن ارڈر پتنگیں، ڈور، منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے