حملہ غیر رہائشی عمارتوں پر کیا گیا‘7افراد زخمی ہو گئے: گورنر سرگئی اکسیونوف
ماسکو (آئی این پی) روس یوکرین جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، روسی زیرِ قبضہ کریمیہ کے شہر سمفروپول پر یوکرین کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر سرگئی اکسیونوف کا کہنا ہے حملہ غیر رہائشی عمارتوں پر کیا گیا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں