لاہور (آئی این پی)ترکی کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابین ماحولیات اور جدید میونسپل سروسز کے متعلق معاہدے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ ہائیکورٹ کے جج کے ترکی اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے حق میں زبردست ریمارکس بھی دئیے ،عدالت نے ترکی کمپنی سے معاہدے کو ختم کرنے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا ،جواد جسٹس حسن نے ترکی کمپنی کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا ۔ درخواست گزار ترکی کمپنی کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ معاہدہ کے بعد حکومت پنجاب کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا اختیار نہیں،سیکرٹری بلدیات اس سے پہلے ہی اس کمپنی کے حق میں فیصلہ کرچکے ہیں۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ ترکی نے پاک انڈیا جنگ میں پاکستان کی سفارتی اور ملٹری امداد کی اگر معاہدہ ختم ہوتا تو حکومت کو بھاری ہرجانے کی صورت میں نقصان ہوتا ،پانی کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔