کراچی کو دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچایا ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک

کراچی کو دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچایا ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک

کراچی: سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں ہونے والی بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گردوں کی بیرونِ ملک سے پلاننگ کی گئی تھی اور شہر کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر کے مطابق تین دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، جن کا تعلق کمانڈر بشیر اور بی ایل اے گروپ سے ہے۔ دہشت گرد رئیس گوٹھ میں بارودی مواد چھپاتے رہے تھے، جس میں ایک ٹرک، 30 سے زائد بڑے ڈرم اور 5 سلنڈر شامل تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی واردات کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے اور مختلف راستوں سے بارودی مواد شہر میں لا کر جمع کیا جا رہا تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے 2 ہزار کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔ ملزمان کے پاس کمرشل دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد ضبط کیا گیا تھا، جس سے کراچی میں ممکنہ دہشت گردانہ واردات روکی گئی۔