نائیجیریا: مارکیٹ حملے میں 30 افراد ہلاک

نائیجیریا: مارکیٹ حملے میں 30 افراد ہلاک

 نائیجیریا کی ریاست نائجر کے ایک مارکیٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

 حملہ آوروں نے مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی، قیمتی سامان لوٹا اور درجنوں افراد کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسرے واقعہ میں، نائیجیریا کے شمالی ریاست یوبے کے شہر گربی کے قریب ایک کشتی الٹ گئی۔ اس حادثے میں 25 افراد ہلاک اور 14 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق، کشتی میں 52 افراد سوار تھے، جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں سکیورٹی فورسز، ایمرجنسی ریسپانسرز اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش اور نعشوں کی بازیابی میں مصروف ہیں۔