بنگلادیش نے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کے اگلے ہی روز انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی ٹیلی کاسٹ پر غیرمعینہ مدت کی پابندی عائد کر دی ہے۔
پہلے، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد کے آر ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا، جس پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس میں حکومت کو مشورہ دیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بعد ازاں آئی سی سی کو باضابطہ درخواست دی کہ ان کے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا میں منتقل کیے جائیں۔اب حکومت بنگلادیش نے یہ قدم اٹھاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اور IPL پر پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے نافذ کی گئی ہے۔