رائیونڈ سے شاہدرہ ریلوے لائن کے اطراف گرین بیلٹ منصوبے کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا

رائیونڈ سے شاہدرہ ریلوے لائن کے اطراف گرین بیلٹ منصوبے کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے انتظامی امور پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں پنجاب کی 21 ایجنسیز کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور تحصیل سطح تک مانیٹرنگ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ پہلے سے موجود ایجنسیوں کے بہتر افسران کو نئے اضلاع میں تعینات کیا جائے گا تاکہ انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے۔اس کے علاوہ رائیونڈ سے شاہدرہ تک ریلوے لائن کے اطراف 40 کلومیٹر گرین بیلٹ پر کام 15 جنوری سے شروع ہوگا۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہروں کے گرد گرین زونز کے قیام کا جائزہ بھی لیا گیا، اور شہری خوبصورتی میں اضافہ کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے پر غور کیا گیا۔