فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کو دو ماہ سے زائد عرصہ بیت گیا

 21 افراد جاں بحق، رپورٹ مکمل ہوسکی نہ ہی یہ پتا چلایا جاسکا کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا 
 کسی نے کوئی مدد نہیں کی, حادثے میں ہمارے بچے چھن گئے انصاف نہ ملا :متاثرین
فیصل آباد(آ ئی این پی) فیصل آباد ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کو دو ماہ سے زائد عرصہ بیت گیا۔مگر کوئی رپورٹ نہیں آ ئی تفصیلات کے مطابق 21 افراد جاں بحق ہوئے لیکن تاحال کوئی رپورٹ مکمل ہوسکی اور نہ ہی یہ پتا چلایا جاسکا کہ فیکٹری میں دھماکا کس وجہ سے ہوا تھا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ کسی نے کوئی مدد نہیں کی۔متاثرین کے مطابق حادثے میں ہمارے بچے چھن گئے اور انصاف نہ ملا جبکہ حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ تک بھی فائنل نہیں کی۔