بھارت: ممبئی میں لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی

بھارت: ممبئی میں لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی

ممبئی میں ایک لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں لفٹ میں خاتون اور دو افراد داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں متعدد غبارے موجود تھے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی یہ شخص لفٹ میں داخل ہوا، غبارے زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ لفٹ میں موجود خاتون نے فوری طور پر باہر نکلنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد غبارے بیچنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور غباروں میں موجود گیس کی نوعیت کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔