ٹرین کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

 کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آ ئوٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا:نوٹیفکیشن جاری
لاہور( کرا ئم رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آ ئوٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا۔