عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تین روز کی مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,221 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی عالمی مارکیٹ کے اثرات دیکھنے کو ملے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,000 روپے اضافے کے بعد 444,462 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2,572 روپے بڑھ کر 381,064 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔