بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور کا دورہ کریں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے اور 3 روز تک قیام کریں گے۔ اس دوران ان کا دورہ کئی اہم پروگراموں اور پارٹی تنظیمی سرگرمیوں سے منسلک ہوگا۔

نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن:

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے 63 نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔لاہور تنظیم کو فعال کرنے کے لیے صدر اور دیگر عہدیداروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے۔
ملاقاتیں اور مشاورت:

بلاول بھٹو دورے کے دوران نئے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔لاہور کا تنظیمی سیٹ اپ ڈسٹرکٹ کی بجائے ٹاؤنز کی سطح پر کرنے پر غور کیا جائے گا۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی۔
سیکورٹی انتظامات:

دورے کے دوران سوموار سے بدھ تک گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ دورہ پارٹی تنظیم کو مستحکم کرنے اور نئے عہدیداروں کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔