این سی سی آئی اے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت، دو افسران گرفتار

اسلام آباد  (آن لائن)  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کے افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر سریم علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں ملزمان کو کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران کو آج  عدالت میں پیش کیا جائے گا