مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں پیشگی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد،کوئٹہ (آئی  این پی )بلوچستان حکو مت کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کی مناسبت سے دسمبر 2025  کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ دسمبر کی تنخواہیں جو  معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو قابلِ ادائیگی تھیں، اب 22 دسمبر 2025 کو ادا کی جائیں گی تاکہ مسیحی برادری صوبے بھر میں 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار کی تیاری آرام سے کرسکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مذہبی تہوار بہتر انداز میں منا سکیں