لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور سے ریٹائر ہونے والے اے وی ایل ایس کے سب انسپکٹر پرویز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ڈی آئی جی عمران کشور اور ڈی ایس پی اے وی ایل ایس کینٹ میاں یونس نے ریٹائر ہونیوالے آفیسر کو گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی ۔اس موقع پر افسروں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور پولیس ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ریٹائر ہوئے والے سب انسپکٹر نے ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ عمران کشور ودیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔