لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور میں سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے تین ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تین روز قبل تھانہ گارڈن ٹا ئون کی حدود میں مین بلیوارڈ برکت مارکیٹ کے سامنے سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوارتین افراد نے ہیلمٹ اور پتھروں سے گاڑی پر حملہ کیاتھا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے کر ایس پی ماڈل ٹا ئون کو خصوصی ٹاسک سونپا ، جس کے بعد تھانہ گارڈن ٹا ئون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث تینوں ملزموں دانیال، جلال اور سلطان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔