50 سالہ فردوس نے زہریلی ،شفاعت نینشہ آور گولیاں نگل لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں 2 افراد نے مبینہ طور پر زہریلی و نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹا ئون کے علاقے مجید پارک میں 50 سالہ خاتون فردوس بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ اسی طرح شاہدرہ کے علاقے 25 نمبرسٹاپ کے رہائشی شفاعت نامی شخص نے مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متعلقہ پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔