ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے یومیہ تقریبا 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واچر متعارف کرادئیے۔عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریبا 10 ہزار ریسٹورنٹس کو نسک ایپ سے منسلک کردئیے گئے ہیں۔ ہر عمرہ زائر کو ویزا سے منسلک ایک منفرد کوڈ ملے گا جس سے منظور شدہ مقامات سے کھانا کھایا جاسکے گا۔