ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم میں بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ "آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔"انہوں نے کہا کہ ماحول کو گرم کرنے یا کاغذ پھاڑنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اصل حل بات چیت میں ہے۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کی جانب سے پارلیمان کی بے توقیری رک گئی ہے، اور یہ طریقہ کار دنیا بھر میں ججوں کے تقرر کے لیے رائج ہے۔ ان کے مطابق، اس ترمیم سے زیر التوا مقدمات میں بھی کمی آئی ہے۔