وزیر اعلیٰ نے 3 خواتین سمیت 12 امیدواروں سے انٹرویو کرلئے ، تعیناتیاں جلد متوقع
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی پی او کی دو خالی سیٹوں سمیت پانچ اضلاع میں افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین خواتین افسران سمیت 12 افسران کے انٹرویو کیے۔ انٹرویو کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق خواتین افسران میں ایس پی عائشہ بٹ، ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس پی بشریٰ جمیل شامل تھیں، جبکہ مرد افسران میں ایس ایس پی حسنین حیدر، ایس ایس پی غضنفر شاہ، ایس ایس پی کاشف اسلم، ایس ایس پی طارق ولایت، ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ایس ایس پی فراز سمیت دیگر افسران کے انٹرویوز کیے گئے۔ انٹرویوز کے بعد گجرات، اٹک، خوشاب، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان میں تعیناتیوں کا امکان ہے۔