کراچی: شہر قائد میں مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا، ایک ہفتے کے دوران قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے اور زندہ مرغی میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو جبکہ زندہ مرغی 440 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 615 روپے اور زندہ مرغی کے نرخ 404 روپے فی کلو مقرر ہیں۔پولٹری رہنما امتیاز احمد کے مطابق طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔