تل ابیب: اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یمن سے فائر کیا گیا میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میزائل داغے جانے پر اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرے کو ناکام بنا دیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق 18 مارچ سے اب تک یمن سے اسرائیل پر 67 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرون لانچ کیے گئے ہیں۔