امریکہ نے مطالبہ کیا تھا‘چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کا دفاع کرے گا:وزارت خارجہ
واشنگٹن،بیجنگ(آئی این پی )چین نے ایران اور روس سے تیل کی خریداری بند کرنے سے متعلق امریکہ کا مطالبہ مستردکردیا ہے ۔امریکی خبررساںادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کی گئی کہ چین توانائی کی سپلائی کو ان ذرائع سے یقینی بنائے گا جو قومی مفاد کے مطابق ہو۔یہ بیان سٹاک ہوم میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے دو روز بعد اور امریکہ کی جانب سے 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے جواب میں سامنے آیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دبا ئواور زبردستی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، چین مضبوطی سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کا دفاع کرے گا۔