لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں 26 نئی عدالتوں پر مشتمل بلاک تیار،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم 5 ستمبر کو افتتاح کریں گی،لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی ایس پی محمود الحسن، انٹیلی جنس افسر محمد انیس سمیت سپیشل برانچ و پولیس حکام سکیورٹی کا جائزہ لیا،9 فلور اور دو بیسمنٹ پر مشتمل نئی بلڈنگ لاہورہائیکورٹ کے اندر بنائی گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا میٹنگ آفس بھی تیار کیا گیا ہے،اس بلڈنگ کے پہلے چار فلور میں دس نئی لگڑری عدالتیں قائم کی گئی ہیں،بلڈنگ میں باقی فلور پر لاہورہائیکورٹ کے انتظامی آفسز اور ایڈیشنل رجسٹراروں کے آفس قائم کئے گئے ہیں۔