اسلا م آباد(آئی این پی ) ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ 2 ماہ میں 18.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.11 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار مطابق جولائی تا اگست گزشتہ سال کے مقابلے تجارتی خسارے میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا، دو ماہ میں گڈز برآمدات میں 7 فیصد، درآمدات میں 13 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 5.45 ارب ڈالر برآمدات کے مقابلے درآمدات 12.57 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 15 فیصد کمی آئی، ماہانہ برآمدات کا حجم 2.95 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.50 ارب ڈالر پر آگیا۔ اس عرصے کے دوران ماہانہ تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی، حجم 3.17 ارب ڈالر رہا، اگست 2025 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 3.81 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران درآمدات 7.38 فیصد اضافے سے 5.67 ارب ڈالر رہیں۔