اس تصویر میں ایسا کچھ چھپا جو لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کر دیتا ہے؟

لاہور(نیٹ نیوز)مگر کسی پارک میں لی ہوئی یہ اس تصویر نے متعدد افراد کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کر دیا۔کچھ سال پہلے یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اور ابھی بھی اس کی مقبولیت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 3 خواتین پارک کی بینچ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔مگر اس تصویر میں کچھ ایسا چھپا ہے جو دنگ کر دینے والا ہے اور بہت کم افراد اسے دیکھ پاتے ہیں۔مگر جب وہ گڑبڑ نظر آتی ہے تو اسے نظر انداز کرنا بالکل بھی ممکن نہیں ہوتا۔تو کیا آپ اس تصویر میں چھپی عجیب گڑبڑ پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟بظاہر تو خواتین بہت سکون اور آرام سے بیٹھی ہوئی ہیں مگر یہی تو نظروں کا دھوکا ہے۔اگر اب بھی اس گڑبڑ کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو اس بینچ کو غور سے دیکھیں جس میں یہ خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔ا?پ یہ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے کہ بینچ میں تختہ موجود ہی نہیں اور وہ خواتین بظاہر ہوا میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ممکنہ طور پر ایسا کسی نے فوٹوشاپ کی مدد سے کیا اور تصویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کر دیا۔