لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول سیلاب سے متعلق 2000 سے زائد کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹیز کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت امداد فراہم کی جا رہی ہیسیلاب سے متعلق سب سے زیادہ کالز سیالکوٹ سے 340 اور جھنگ سے 245 موصول ہوئیں، جن پر ایمرجنسی مدد فراہم کی گئی۔لاہور سے 146، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 152، گجرانوالہ سے 120، اور ساہیوال سے 151 کالز پر فوری امداد فراہم کی گئی۔سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ڈرونز اور کیمرہ سرویلنس کے ذریعے 8500 سے زائد افراد کی نشاندہی اور ریسکیو کیا گیاڈرونز کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ریئل ٹائم سرویلنس اور فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہری سیلاب یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں